شیعہ آن لائن:۔
پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں 19 رمضان المبارک کو یوم شہداء و یوم عرفانی کے موقع پر اسلامی میڈیا کے نمائندے کو کوریج کرنے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال ۱۹ رمضان المبارک کو یوم شہداء منایا جاتاہے، تاہم اس سال امام جمعہ مرکزی مسجد پاراچنار علامہ شیخ نواز عرفانی کی شہادت کے بعد اسی دن کو یوم عرفانی کہا گیا۔ امسال ۱۹ رمضان المبارک کو مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں علمدار فیڈریشن کی جانب سے شہدائے پاراچنار کے تصاویر لٹکا دیے گئے تھے۔ عالمی شیعہ خبر رساں ادارہ شیعہ آن لائن کے نمائندہ کوریج کرنے کیلئے امام بارگاہ میں داخل ہوگیا۔ کوریج کے دوران علمدار سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کئی افراد نے ہمارے دارے کے نمائندے کو کوریج کرنے سے منع کردیا۔ اور اسے بات چیت کیلئے فیڈریشن آفس لے گیا۔ وہاں ہمارے نمائندے سے اوچھے سوالات بھی پوچھے گئے۔ اور کیمرہ و پرسنل موبائل کے میموری کارڈز کو بھی ضبط کرلیا گیا۔
Next
This is the most recent post.
Previous
قدیم تر اشاعت

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top