شیعہ آن لائن: شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران 76 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت 53 دہشتگرد ہلاک اور6 ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے سہ پہرکو دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ جس میں غیر ملکیوں سمیت 53 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے6ٹھکانے، اسلحہ کا ذخیرہ اور دھماکہ خیزمواد سے بھری 7گاڑیوں کو بھی تباہ کردیاگیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top