شیعہ آن لائن: کوہاٹ میں جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ
پشاور اور شکارپور سرچ آپریشن کے دوران منگل باغ کے ساتھی سمیت کئی دہشت گردوں کو
گرفتار کر لیا گیا۔ پسنی میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد زخمی حالت میں
گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت خیبر پی کے میں
جاری آپریشنز کے دوران صوبہ بھر میں 3581 کارروائیوں کے دوران اب تک 8788 مشکوک
افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ادھر کوہاٹ میں بنوں پھاٹک کے قریب ایف سی نے
کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشت گردکو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار
کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضہ سے 3 کلوبارودی مواد اور تین دستی
بم برآمد ہوئے، ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان درہ آدم خیل گروپ سے بتایا گیا
ہے۔ علاوہ ازیں ایف سی پسنی میں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد 4 شدت پسند زخمی حالت میں
گرفتار کر لئے ہیں۔ دریں اثناءشہباز رینجرز نے شکارپور سے انتہائی خطرناک دہشت گرد
گرفتارا کر لئے۔ گرفتار ملزمان میں 20 لاکھ روپے سر کی قیمت والے دہشت گرد، اغوا
کار اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پشاور میں محکمہ
انسداد دہشت گردی نے کارروائی کر کے ورسک روڈ سے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
دہشت گرد مومین کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ مومن باڑا خیبر ایجنسی
کا رہائشی ہے اور دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ملزم مومین لشکر اسلام کے
امیر منگل باغ کا ساتھی تھا۔ ملزم کا بھائی انارگل منگل باغ گروپ کا اہم کمانڈر
رہا ہے۔ علاوہ ازیں لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیرقانونی
طور پر مقیم 7 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پشاور سے بیورو رپورٹ کے مطابق
خیبر پی کے پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ
آپریشن کے دوران مختلف کارروائیوں میں غیرقانونی طور پر مقیم54افغان باشندوں
اور118مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر
لیا۔ علاوہ ازیں محکمہ انسداد دہشت گردی پولیس نے صوبائی حکومت کو مطلوب اور حیات
آباد میں ڈاکٹر کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کرنے والے مبینہ دہشت گردکو ورسک روڈ
سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کو
مطلوب خطرناک دہشت گرد مجرم اشتہاری مومےن دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔
کوہاٹ سے نامہ نگار کے مطابق کوہاٹ پولیس نے تخریب کاری کا خطرناک منصوبہ ناکام
بنا کر کالعدم تنظیم کے اہم دہشت گرد کو بموں اور دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کر
لیا۔ تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے قبائلی باشندے کو نامعلوم پر منتقل کر دیا
گیا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں