شیعہ آن لائن: جی اوسی سوات میجر جنرل جاوید بخاری نے کہا ہے کہ سوات میں دہشت گردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے۔ سوات کے ودودیہ ہال میں امن کمیٹی کے ارکان سے خطاب کے دوران میجر جنرل جاوید بخاری نے کہا کہ دہشت گرد اب بھی سوات کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، فوجی عدالتوں میں سوات کے دہشتگردی کے مقدمات بھیجے جائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو دہشت گرد بھاگے ہوئے ہیں، انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top