شیعہ آن لائن: خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی قبضے میں لے لیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں مستک کے مقام پر 30 سے 35 دہشتگرد ٹھکانہ بنارہےتھے۔ سیکیورٹی فورسز کی کامیاب زمینی کارروائی میں 15دہشتگردہلاک ہوگئے۔ دہشتگرد اپنے دس ساتھیوں کی لاشیں اوراسلحہ چھوڑ کر فرارہوگئے۔ دہشتگردوں کے خلاف اس اہم کارروائی میں تین سیکورٹی اہلکاربھی زخمی ہوئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top