شیعہ آن لائن: کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی
گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، جس کےنتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع
کے مطابق سیکیورٹی فورس کی گاڑی پاراچنار جارہی تھی کہ اورمیگی کے مقام پر بارودی
سرنگ سے ٹکرائی گئی۔ حادثے میں 4 اہل کار موقع پر شہید ہوگئے۔ جبکہ گاڑی بھی مکمل
طور پر تباہ ہوگئی۔ واضح رہے کہ وسطی کرم میں گذشتہ 2 برس سے دہشتگردوں کیخلاف
سیکیورٹی فورسزز کا آپریشن جاری ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں