شیعہ آن لائن:
آرمی پبلک سکول انکوائری رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کو ارسال
کردی گئی ہے۔ انکوائری کمیٹی واقعے کی ذمہ داری کسی پر بھی عائد نہیں کرسکی تاہم
آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے آرمی یونیفارم کی خریدوفروخت پر پابندی
سمیت کئی تجاویز دی ہیں۔ خیبر پختون خوا حکومت نے آرمی پبلک سکول پر دہشت گرد
حملے کی تحقیقات کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کی تھی، تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا
جاسکے۔ کمیٹی نے سی سی پی او پشاور، ایس ایس پی آپریشنز سمیت متعدد افراد کے
بیانات قلم بند کرنے کے بعد انکوائری رپورٹ مرتب کی۔ ذرائع کے مطابق انکوائری
کمیٹی واقعے کا ذمہ دار کسی کوبھی نہیں ٹھہراسکی تاہم مستقبل میں ایسے واقعات کی
روک تھام کے لئے تجاویز دی ہیں۔ رپورٹ میں آرمی یونیفام اور بیجز کی خریدوفروخت
پر مکمل پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی پبلک
سکول پر حملے کی پیشگی الرٹ جاری کی گئی تھی تاہم اسکے باوجود واقعہ پیش آیا۔ مستقبل
میں اگر کوئی الرٹ جاری کی جائے تو تمام سٹیک ہولڈرزہنگامی اجلاس بلائیں اور
واقعےکی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کریں۔ فاٹا اور بندوبستی علاقوں کے درمیان
سرحدوں پر سیکورٹی بڑھائی جائے،سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں جبکہ
ڈی سیز اور ڈی پی اوز سکولوں کے سکیورٹی انتظامات کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں