شیعہ آن لائن: پشاورمیں ایک بار پھر تعلیمی ادارے پرحملہ کیا گیا ہے۔ رات گئے حیات آباد فیز فائیو میں نجی تعلیمی ادارے کے باہر دھماکہ ہوا۔ جس سے ادارے کے مرکزی دروازے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 سے ڈھائی کلو گرام دیسی ساختہ بارودی مواد کا استعمال کیا گیا۔ جس کو ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔ دھماکے سے کالج کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد سیکیورٹی ایڈوائزری کے باوجود کالج نے سیکیورٹی انتظامات نہیں کئے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top