شیعہ آن لائن: لوئر کرم ایجنسی میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی نواب شہید چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔ دھماکے میں گاڑی بری طرح متاثر ہوئی۔ زخمیوں کو ٹل کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کا محاصرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ابھی تک کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top