شیعہ آن لائن: پاراچنار کے علاقہ بوشہرہ میں ایک شیعہ مومن کو شہید کردیاگیا۔ لواحقین کو جنازے ملنے کے بعد علاقے میں لوگ طیش میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار کے علاقہ بوشہرہ میں سے پاراچنار سے دولت خیل جانی والی گاڑی سے دولت خیل سے تعلق رکھنے والے شیعہ مومن حبیب حسین کو اتار کر فارئرنگ سے شہید کردیا گیا۔ خفیہ ذرائع کے مطابق بوشہرہ میں دہشت گرد پناہ گزین ہیں۔ جو علاقے میں کشیدگی اور ظلم چاہتاہے۔ شہید کی جنازہ لواحقین کو ملنے کے بعد علاقے میں مومنین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ 

واضح رہے کہ کئی سال پہلے اسی شہید حبیب حسین کا ایک جوان بیٹا بھی قریبی پہاڑی سے لکڑیاں لاتے ہوئے شہید کردیا تھا۔ شہید انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتاہے۔ شہید حبیب حسین نے اپنے ورثے میں ایک کم عمر بیٹا چھوڑا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top