شیعہ آن لائن: لوئر کرم ایجنسی کے علاقے پیزوسر میں
بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔ کرم ایجنسی میں
سیکیورٹی کی آپریشن گزشتہ کئی عرصہ سے جاری ہے۔ جس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کو
ایسے مختلف واقعات کا سامنا رہا ہے۔ گزشتہ روز لوئر کرم ایجنسی کے علاقے میں
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑی لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ پیزوسر میں
بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔ جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ جبکہ
کئی زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کا سلسلہ مزید بڑھادیا گیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں