شیعہ آن لائن۔ پاراچنار کا نواحی علاقہ عالمشیر سے تعلق رکھنے والا میجر گلفام حسین طوری کی شہادت کی خبر تیزی سے گردش کررہی ہے۔ ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین طوری کو بھی ان کی شہادت کی اطلاع دی گئی تھی۔ جنہوں نے اپنے دکھ کے اظہار اور ان کے حاندان کیساتھ یکجہتی کی اور انہوں نے اپنی تعزیت ریکارڈ کرائی اور ان کے حاندان کے افراد نے بھی تصدیق کی تھی۔ مگر تاحال ہسپتال سے ان کے ورثا کو جنازہ موصول نہیں ہوسکا۔ جس کیلئے ان کی فیملی اور دوست احباب کل سے سی ایم ایچ ہسپتال میں موجود ہیں۔ تاہم ان کی شہادت کی اطلاع دی گئی تھی. غم کی اس گھڑی میں شہید میجر گلفام حسین کے حانوادے کے ساتھ پورے کرم ایجنسی کے مکین اس غم میں شریک ہونے کا اظہار کرتے ہیں۔ مگر ابھی موصول شدہ اطلاع کے مطابق ان کے گھر کے فون پر ایک کال آئی ہوئی ہے کہ میجر گلفام حسین طوری محفوظ ہیں۔ فون کرنے والے نے اپنے آپ کو سیکیورٹی ادارے کا اہلکار ظاہر کیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top