شیعہ آن لائن: مجلس علمائے اہلبیت کے زیر نگرانی
انکے دفتر میں شہادت فاطمہؑ کے مناسبت سے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں
علماء، ذاکرین اور دیگر مومنین نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کرم
ایجنسی بھر میں ایام فاطمہ ؑ انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جارہے
ہیں۔ اس دوران کرم ایجنسی کے چھوٹے بڑے دیہاتوں میں امام بارگاہوں اور مسجدوں میں
مجلس عزا کا اہتمام کیا جاتاہے۔ جس میں مومنین مذہبی عقیدے کے ساتھ کافی تعداد میں
شرکت کرتے ہیں۔ پاراچنار شہر میں مجلس علمائے اہلبیت کی جانب سے انکے دفتر میں
شہادت فاطمہ ؑ کے مناسبت سے ایک پروقار مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں
پاراچنار کے جید علماء، ذاکرین اور دیہاتوں سے آئے ہوئے کافی مومنین نے شرکت کی۔
تقریب سے علماء اور ذاکرین نے شہادت فاطمہؑ کی مظلومیت اور دلسوز شہادت پر خوب
روشنی ڈالی۔ تقریب سے سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی، سیکرٹری انجمن
حسینیہ گل اکبر، مولانا باقر حیدری سمیت دیگر علماء نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہؑ الزہراء ؑ ایسی عظیم ہستی ہے، جس کا عالم اسلام کے
پیغمبرؐ کے ساتھ بیٹی کی رشتہ تھی، اور رسول اکرمؐ نے فاطمہ الزہراءؑ پر فخر کا
اظہار بھی کیا ہے۔ اور مولائے متقیان حضرت امام علیؑ کے ساتھ ازدواجی رشتہ تھی۔
اور حسینین کے ساتھ مادر کی رشتہ تھی۔ انہوں نے بی بیؑ کی مظلومیت میں انکے شہادت
پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ تقریب میں مومنین نے بی بیؑ کی یاد میں سینہ کوبی
بھی کی۔ اور آخر میں نیاز کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔
تصاویر:
ایک تبصرہ شائع کریں