شیعہ آن لائن: شام میں غاصب صیہونی حکومت کے
فوجیوں کے میزائل حملے میں لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے متعدد جوان
شہید ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق
اسرائیل کا یہ حملہ شام کے قنیطرہ علاقے میں ہوا جس میں شہید عماد مغنیہ کے فرزند
جہاد مغنیہ بھی شہید ہوگئے۔ اسرائیل کے اس حملے میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر
اور ماہر ابو عیسی بھی شہید ہوئے۔ حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں
اپنے متعدد مجاہدین کی شہادت کی تائید کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے
جنگی ہیلی کاپٹر نے اس مقام پر میزائل فائر کئے جس میں متعدد مجاہدین شہید ہو گئے۔
ایک تبصرہ شائع کریں