شیعہ آن لائن: پشاورپولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 60 افغان باشندوں سمیت 100 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کے مطابق سرچ آُپریشنز سٹی، کینٹ اور رول سرکلز میں کئے گئے۔ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے 60 افغان باشندوں کو چودہ فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیاگیا۔ جبکہ مطلوب ملزمان سمیت 100 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ لاوڈ سپیکرایکٹ میں3 جبکہ جائیداد کے کوائف جمع نہ کرانے پر16 افراد کو حراست میں لیاگیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top