شیعہ
آن لائن: کرم ایجنسی میں بم دھماکے میں خاتون جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت ۱۴
افراد زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق صدہ کے بازار میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے
میں خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی، جبکہ ۷ بچوں اور ۵ خواتین سمیت ۱۴ افراد زخمی
ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق واقعے کی
تحقیقات کی جارہی ہے کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی
کارروائی شروع کردی گئی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں