شیعہ آن لائن: سوات میں سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی کے دوران کراچی اور بونیر میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان کی کارروائیوں میں ملوث اہم دہشت گرد کمانڈر بخت راج عرف اسداﷲ مارا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سوات کے علاقہ ڈمہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر بخت راج مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسداﷲ کراچی میں تحریک طالبان کے دہشت گردوں کیلئے مالی معاونت فراہم کرتا تھا۔ اسکے علاوہ وہ کراچی اور بونیر میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ فورسز نے نعش کو قبضے میں لیکر فرار ہونیوالے دیگر دہشت گردوں کا تعاقب شروع کردیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top