شیعہ آن لائن: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حیات آباد دھماکوں کے متاثرین کے لئے شہداء پییکج کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورثاء اور زخمیوں کو آئندہ چند روز میں معاوضے کی ادائیگی کر دی جائے گی۔ پشاور سے جار ی بیان میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ اسپتالوں میں زیر علاج زخمیو ں پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر انسانیت کی تذلیل کی ہے۔ بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون نے اعتراف کیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کو سدباب مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دھماکے کی جگہ پر جانا چاہتے تھے لیکن وہاں جاری آپریشن کی وجہ سے نہ جاسکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top