شیعہ آن لائن: حیات آباد کی امامیہ مسجد پر دہشتگردانہ حملے اور آرمی پبلک اسکول سانحہ میں گہری مماثلت پائی جاتی ہے۔ دہشت گردوں نے اے پی ایس حملے کا ہی انداز اپنایا۔ دونوں واقعات میں حملہ آوروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم استعمال کیں۔ اسکول میں داخلے کے لئے دہشت گردوں نے عقبی راستہ استعمال کیا۔ امام بارگاہ میں بھی عقبی جانب سے حفاظتی تار کاٹ کر داخل ہوئے۔ امامیہ مسجد میں خودکش دھماکے سے پہلے دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔ اے پی ایس میں بھی دہشت گردوں نے زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کیلئے یہی طریقہ اپنایا۔ دہشت گردی کے دونوں واقعات میں دہشت گردوں نے حملے سے پہلے ثبوت مٹانے کیلئے اپنی گاڑی جلا دیں۔ آرمی پبلک اسکول اور امام بارگاہ پر حملوں میں گہری مماثلت ظاہر کرتی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ شہریوں کو بھی ہر دم چوکنا رہنا ہوگا

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top