شیعہ آن لائن: لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی رہائشگاہ کے باہر تھوڑے تھوڑے وقفے سے دودہشت گردانہ دھماکےہوئے ہيں۔ ذرائع کے مطابق طرابلس میں ایرانی سفیرکی رہائشگاہ کے باہر پہلا دہشت گردانہ بم دھماکہ اتوار کی دوپہر ہوا تاہم کوئي جانی نقصان نہیں ہوا- جبکہ کچھ ہی دیربعد ایرانی سفیرکی رہائشگاہ کے باہر ہی ایک اور دھماکہ ہوا۔ دوسرا دھماکہ ایک کوڑے دان میں ہوا جس میں دھماکہ خیز مادہ رکھا گيا تھا- طرابلس میں سیکورٹی ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فوس کے اہلکاروں نے ایرانی سفیر کی رہائشگاہ کے قریب ہی دھماکہ خیز مواد کے دو مزید تھیلوں کا پتہ لگاکر انہيں ناکارہ بنادیا ہے- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعدایمبولینسیں اور امدادی ٹیمیں بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئیں لیکن دوسرے دھماکے کی ابھی تک مزیدتفصیلات معلوم نہيں ہوسکیں- واضح رہے کہ لیبیا میں معمرقذاقی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے شدید بدامنی اور بحران جاری ہے- لیبیا میں اس وقت دو متوازی حکومتیں اور دوپارلیمانیں ہيں ان میں سے ایک حکومت کو عالمی برادری تسلیم کرتی ہے اور دوسری حکومت مسلح گروہوں سے رابطے میں ہے-

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top