شیعہ آن لانن: افغانستان
میں افغان سکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج کی کارروائی میں سینئر طالبان کمانڈر
اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی ذیلی تنظیم جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی
زخمی ہوگیا ہے، میڈیا ذرائع کی اطلاع کے مطابق افغانستان میں افغان سکیورٹی فورسز
اور اتحادی افواج کی کارروائی میں سینئر طالبان کمانڈر اور کالعدم تحریک طالبان
پاکستان کی ذیلی تنظیم جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی زخمی ہوگیا ہے۔
طالبان دہشت گردوں کی ذیلی جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان کے مطابق عمر
خالد خراسانی کو افغان صوبے ننگرہار میں نشانہ بنایا گیا جس میں تنظیم کے 9 ساتھی
مارے گئے جب کہ عمر خراسانی زخمی ہوا جسے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جہاں اس کی
حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔واضح رہے کہ عمر خالد خراسانی مہمند ایجنسی میں کالعدم
تحریک طالبان کے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دے چکا ہے ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں