شیعہ آن لائن: یمن میں بر سر اقتدار اسلامی تحریک انصار
اللہ کے ایک رہنما فارس ابو بارعہ نے سعودی عرب کی طرف سے یمن میں بےجا مداخلت کی
مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسلامی ممالک میں جاری دہشت گردی کے پیچھے سعودی
عرب کا ہاتھ ہے اور سعودی عرب دہشت گردوں کی کھل کرحمایت کررہا ہے۔ اس نے کہا کہ
انصار اللہ صنعا سے باہر مذاکرات کو رد کرتی ہے اگر مخالفین ریاض میں مذاکرات
چاہتے ہیں تو ہم تہران میں چاہتے ہیں اگر وہ امریکہ میں مذاکرات چاہتے ہیں تو ہم
روس میں جاہتے ہیں اگر وہ لندن میں مذاکرات چاہتے ہیں تو ہم پکن میں چاہتے ہیں ۔
انھوں نے کہا یمنی عوام یمن میں مذاکرات چاہتے ہیں یمن ہم سب کا وطن ہے اور سعودی
عرب یمن کو شام اور عراق بنانا چاہتا ہے۔ سعودی عرب مسلمانون کے دشمن امریکہ کا
اتحادی اور ناقابل اعتبار ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں