شیعہ آن لائن:
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقے 10 روندو میں
اسلامی تحریک پاکستان اور مجلسِ وحدت مسلمین کے کارکنوں کے مابین تصادم، جس میں دو
اطراف سے پتھراو کیا گیا، جس کے نتیجے میں کافی لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں۔ اسلامی
تحریک کے امیدوار کیپٹن سکندر کی جیت کی خبر ملتے ہی آئی ٹی پی کے سینکڑوں حامی
سڑکوں پر نکل آئے، جن کا مجلس وحدت مسلمین کے حامیوں سے تصادم ہوگیا۔ سکیورٹی
ادارے اطلاع ملتے ہی حرکت میں آئے اور سو سے زائد سے افراد کو گرفتار کرکے
نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اس حلقے سے جیتے والے کیپٹن سکندر
کے بیٹے کی سکیورٹی اہلکار سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق کیپٹن سکندر
کے بیٹے نے مبینہ طور پر سکیورٹی اہلکار سے ووٹوں کی تھیلیاں کھولنے کو کہا، انکار
پر از خود تھیلیاں کھولنے کی کوشش کی، جس پر ان کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور
معاملہ بریگیڈ کمانڈر تک جا پہنچا، جس کے بعد بریگیڈ کمانڈر اور کیپٹن سکندر نے
بیٹھ کر معاملہ سلجھا لیا تھا جو زیادہ دیرپا نہ رہ سکا۔
ایک تبصرہ شائع کریں