شیعہ آن لائن: پاراچنار میں پولیٹیکل انتظامیہ
اور قبائلی عمائدین کی جانب سے بد عنوانی کے خلاف واک کا اہتمام کیا گيا اور اس
حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے کا عہد کیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور قبائلی عمائدین پر مشتمل
واک کے شرکاء شہر کے مختلف راستوں سے گزرے۔
واک کے شرکاء نے بد عنوانی کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ کرم ایجنسی میں بد عنوانی
کے خلاف اشتہاری مہم کے علاوہ مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہيں۔ اس موقع پر خطاب
کرتے ہوئے پولیٹیکل تحصیلدار نعمان علی شاہ، محمد نصیر، پروفیسر جمیل کاظمی، حاجی
عاشق حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ بد عنوانی کے خلاف عملی اقدامات اٹھانے کی
ضرورت ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے عوام کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جو بھی شخص
بد عنوانی کا مرتکب ہوتا ہے یا رشوت طلب کرتا ہے اس کے خلاف پولیٹیکل ایجنٹ اور
اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے آفس میں شکایات درج کی جائے گی۔
Home
»
»Unlabelled
» پاراچنار میں بدعنوانی کے خلاف پولیٹیکل انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کا واک
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں