شیعہ آن لائن: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی ایک اور واردات میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ سٹی کی حدود میں واقع محلہ حیات اللہ میں نامعلوم افراد نے اے ایس آئی قیصر جہاں کے گھر پر مسلح حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے گھر میں داخل ہوکر پہلے اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد ازاں جاتے جاتے دستی بم پھینکا۔ فائرنگ اور بم کی زد میں آکر اے ایس آئی قیصر جہاں، اپنے دو بھائیوں خرم اور انصر سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ گھر کی مرمت کی غرض سے کام کرنے والا مستری محمد رمضان بھی گولی لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔ 

اے ایس آئی قیصر جہاں دہشتگردی کی کئی وارداتوں کی تفشیش کرنے پر مقرر تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے انتہائی اطمینان سے دہشتگردی کی یہ کاروائی انجام دی۔ وقوعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top