پشاور:پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد میں ڈاکٹر کو قتل کردیاگیا۔ سپاہ سحابہ کے دہشتگرد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حیات آباد فیز ون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر جاں بحق ہوا۔ مقتول کی لاش حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جن کی رفتاری کےلئے قریبی علاقوں مین سرچ آُپریشن کیاجارہا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top