شیعہ آن لائن: 2014ء کے سال کے اختتام پر ملک بھر میں شیعہ نسل کشی کے واقعات میں 311 افراد شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے دیگر واقعات نے جہاں بے گناہ معصوم افراد کی جانیں لی وہیں شیعہ نسل کشی کے واقعات میں بھی ملک بھر میں 311 افراد منصب شہادت پر فائز ہوئے۔ سب سے زیادہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کراچی میں پیش آئے جہاں مختلف واقعات میں 141 افراد دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے، کوئٹہ میں 51 افراد کو نشانہ بنایا گیا، پشاور میں 24 افراد دہشت گردی کا شکار ہوئے، تفتان بارڈر پر 23، پاراچنار میں 11، کوہاٹ میں 14، ڈیرہ اسماعیل خان میں 9، ہنگو میں 9، خیرپور، اورکزئی ایجنسی اور رحیم یار خان میں 3 , 3 افراد، ایبٹ آباد، فیصل آباد، حیدرآباد اور مستونگ میں 2 , 2 افراد جبکہ اٹک، گجرات، ہالا ناکہ، حسن ابدال، اسلام آباد، خانیوال، لاہور، ملتان، پنج گڑھ، راجن پور، شکار پور اور ٹانک میں 1 , 1 فرد نے جام شہادت نوش کیا۔ دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والوں میں 138 طلباء، 63 بزنس مین، 7 علمائے کرام، 7 ڈاکٹرز، 4 پروفیسرز، 5 وکیل، 7 انجینئرز، 3 بینکر اور 77 مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ کے ماہانہ واقعات پر اگر نظر دوڑائی جائے تو ملک بھر میں جنوری کے مہینے میں 52 افراد شہید ہوئے، فروری میں 34، مارچ میں 21، اپریل میں 25، مئی میں 24، جون میں 34، جولائی میں 20، اگست میں 13، ستمبر میں 17، اکتوبر میں 37، نومبر میں 22 اور دسمبر کے مہینے میں 12 افراد شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا نشانہ بنے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top