شیعہ آن لائن: ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی کے پہاڑی
سے مغوی ایک شیعہ مومن کل بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔ انکے گھر سمیت گاوں کے مکینوں
نے خوشی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق
ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی کے پہاڑی سے چند ماہ قبل دو شیعہ مومنین اغوا کیے گئے
تھے۔ کچھ دیر بعد ان دو مغویوں میں سے ایک مومن کی لاش ملی۔ جبکہ دوسرا مغوی سید
کامران حسین کئی ماہ تک دہشت گردوں کے قبضے میں رہا۔ شیعیوں کے دباو کی وجہ سے کل
مغوی سید کامران حسین کو بازیاب کرالیا گیا۔ اور کل ہی اپنے گھر خیر و عافیت سے
پہنچ گیا۔ اس موقع پر مغوی کے بازیابی پر انکے گھر والوں اور گاوں کے مکینوں نے
سید کامران حسین کو زندہ دیکھ کر نہایت خوشی کا اظہار کیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں