شیعہ آن لائن: صنعتی شہر کراچی کے علاقے کورنگی میں دہشت گردوں
نے کی فائرنگ سے دو شیعہ مسلمان شہید ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق کورنگی ڈیڑھ نمبر میں
نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50 سالہ وزیر
حسین شہید ہوگئے جبکہ واقعے کے کچھ ہی دیر بعد کورنگی میں زمان ٹاؤن تھانے کی
حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 30 سالہ محمد احمد
ولد مظاہر حسین کو شہید کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے 50 سالہ
سید وزیر حسین کو ان کی پان کی دوکان پر نشانہ بنایا اور دہشت گردوں کی اندھا دھند
فائرنگ کے نتیجے میں سید وزیر حسین موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ اس واقعے کے چند منٹوں
بعد دہشت گردوں نے اسپیر پارٹ کی دوکان پر فائرنگ کرکے 35 سالہ محمد احمد کو شہید
کردیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں