شیعہ
آن لائن: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک سلفی وہابی مفتی
محمد البراک نے حزب اللہ لبنان کے مجاہدین پر اسرائیلی حملے پر خوشی کا اظہار کرتے
ہوئے شہید جہاد مغنیہ کی شہادت پر مسرت ظاہر کی ہے۔ سائٹ المرصاد کے مطابق
محمد البراک نام نہاد انجمن علماء مسلمان کے رکن بھی ہیں۔ محمد البراک نے اپنے
ٹوئیٹر پیغام میں لکھا ہے کہ اگر قاتل اسرئیل ہو تب بھی جہاد مغنیہ کے قتل پر
انھیں خوشی حاصل ہوئی ہے سلفی وہابی مفتی مکہ کی یونیورسٹی ام القری میں
استاد بھی ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل اسرائیل کے ہیلی کاپٹروں کے حملے میں حزب
اللہ لبنان کے 6 مجاہد شہید ہوگئے تھے جن میں جہاد مغنیہ بھی شامل ہیں جو شہید
عماد مغنیہ کے فرزند ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں