شیعہ آن لائن: لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شہیدانو ڈنڈ میں بارودی مواد کے دھماکہ سے ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا۔ ادھر لنڈی کوتل میں سکیورٹی فورسز نے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ نامعلوم دہشت گردوں نے گورنمنٹ ہائی سکول لنڈی کوتل گراﺅنڈ میں واقع ایک کمرے میں بم رکھا تھا۔ مقامی لوگوں نے دیکھ کر انتظامیہ کو اطلاع دی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کو ڈی فیوز کرکے وہاں سے اٹھا کر ویرانے میں ناکارہ بنا دیا۔ علاوہ ازیں پشاور کے علاقہ یکہ توت درہ روڈ پر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ملازم کے مکان کے باہر نصب بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجہ میں مکان کی بیرونی دیوار مکمل تباہ اور قریبی واقع مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکہ بھتہ کی ادائیگی نہ کرنے پر کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top