شیعہ آن لائن: راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں رات دس بجے ٹارگٹ کلنگ کا نشانے بننے والے 3 شیعہ افراد کی نماز جنازہ آج لیاقت باغ میں ادا کی جائیگی اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو اور اس سے پہلے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آج نماز جنازہ کے بعد لیاقت باغ میں پنجاب حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے قاتلوں کو آزاد چھوڑا ہوا ہے اور کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ امام بارگاہ چٹیاں ہٹیاں اور اب یہ واقعہ ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ دہشتگرد شہروں میں چھپے بیٹھے ہیں جن کیخلاف تاحال کارروائی نہیں کی جا رہی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top