سکیورٹی
فورسز کا وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اور دہشتگردوں
کی جانب سے مزاحمت کی جارہی ہے۔ صفاہ کے علاقے میں دہشتگردوں کا ایک بڑا مرکز
اچانک دھماکے سے تباہ ہوگیا، جس میں موجود ساتوں دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مرکز کے اندر بھاری مقدار میں بارودی مواد موجود تھا، جوکہ
دہشتگردوں کی کسی غلطی کے باعث اچانک دھماکے سے پھٹ گیا اور دہشتگرد اپنے ہی بارود
کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے۔ مرکز کے قریب موجود متعدد شدت پسند اس دھماکے میں زخمی
بھی ہوئے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں