شیعہ آن لائن: ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں ایک فراری دہشتگرد مارا گیا۔ ہلاک دہشتگرد نورزمان کو عدالت نے سزائے موت سنا رکھی تھی، جو ۲۰۱۲ میں بنوں جیل پر دہشتگردوں کے حملے میں اپنے ساتھیوں کیساتھ فرار ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے ٹاؤن شپ میں سیکیورٹی فورسز معمول کے گشت پر تھیں۔ اس دوران نورزمان نامی ایک دہشتگرد نے فورسز پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا۔ پولیس کے مطابق جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی معمولی زخمی ہوا۔ہلاک دہشتگرد نورزمان ۲۰۱۲ میں بنوں جیل پر دہشتگردوں کے حملے میں فرارہواتھا۔ نورزمان قتل، ڈکیتی اور دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، جسے ۲۰۱۱ میں گرفتار کیا گیا۔ مجرم کو عدالت نے پھانسی کی سزاسنائی رکھی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top