شیعہ آن لائن: پشاور
میں مساجد اورمدارس سے ساڑھے چارسو سےزیادہ افغان پیش اماموں کو ہٹا کر ان کی جگہ
مقامی پیش امام مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ جن کا تقرر مقامی افراد نے کیا تھا۔ پولیس
ریکارڈ کے مطابق نومبر ۲۰۱۴ء سے جنوری ۲۰۱۵ء کے دوران پشاور میں قائم ۵۰۱ مدارس
اور مساجد کے کوائف معلوم کئے گئے۔ جہاں افغان باشندے پیش امام کی حیثیت سے کام
کررہے تھے۔ ان کا تقرر مقامی افراد نے کیا تھا۔ پولیس نے ۴۵۹ پیش اماموں کو ہٹا کر
ان کی جگہ مقامی پیش امام مقرر کردیئے۔ اس عمل میں پولیس کو مقامی عمائدین کا
تعاون حاصل رہا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اس وقت ۴۲ افغان پیش امام مختلف مدارس اور مساجد
میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جنہیں جلد ہٹا دیا جائے گا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

ایک تبصرہ شائع کریں