شیعہ آن لائن: خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ
میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری میں 34 شدت پسند مارے گئے۔
جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر2 جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے
مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائی میں 34دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق کالعدم لشکر اسلام اور تحریک طالبان کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں نے
دوبار شدید بمباری کی۔ جس میں شدت پسندگروپوں کے متعدد افرادزخمی بھی ہوئے۔
کارروائی میں شدت پسندوں کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں