شیعہ آن لائن: عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیٹکل انتظامیہ نے غیر قانونی طور پے تعمیر ہونے والے مکان کو مسمار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار کے گاؤں شبلان میردادخیل میں تقریباَ بیس سالوں سے ناصر ںامی شخص کا غلام حسین کیساتھ اراضی پر تنازعہ چلا آرہا تھا۔ جس پر جرگہ، پولیٹکل ایجنٹ عدالت سمیت ایف سی آر کمشنر کے عدالت سے بھی 
23-1-1996 کو اس مکان کی تعمیر غیر قانونی قرار دیکر مسماری کا حکم دیا تھا، مگر علاقے کے کچھ با اثر افراد کی سرپرستی سے کورٹ کے آرڈر پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ جبکہ گذشتہ دنوں پولیٹکل ایجنٹ امجد علی خان کے علم میں معاملہ لانے پر ان کی ہدایات پر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ شاہد علی خان نے عدالتی خکم پر عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر تحصیلدار جاوید آفریدی نے صوبیدار میجر لیوی فورس علی جنان، محرر عابد حسین، محرر مالی کلے مہدی حسین اور کرم ملیشیا کے جوانوں سمیت مکان مسمار کرنے کیلئے پہنچے اور مکان کو مکمل طور پر مسمار کرلیا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top