شیعہ آن لائن: خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن خیبرٹو کامیابی سے جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان سمیت 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کےمطابق خیبرایجنسی وادی تیراہ کے علاقے سپاہ میں دہشتگردوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ فورسز کی کارروائی میں گاڑی میں موجود 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونیوالوں میں کالعدم لشکر اسلام کا ترجمان صلاح الدین ایوبی بھی شامل ہے۔ کالعدم لشکراسلام نے بھی صلاح الدین ایوبی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top