شیعہ آن لائن: پاکستانی سرحد کے قریب افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 13 پاکستانی طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے علاقے نازیان میں امریکی جاسوس طیارے نے طالبان ٹھکانے پر دومیزائل داغے جس کے باعث ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملہ کے نتیجہ میں 13 پاکستان طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پاکستانی انٹیلی جنس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے طالبان کا تعلق لشکر اسلام سے تھا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کے 7 طالبان کمانڈر بھی شامل ہیں، جبکہ حملے میں لشکر اسلام کے رہنما منگل باغ کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top