شیعہ آن لائن: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ فاٹا میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے۔ دہشت گرد دوبارہ ان علاقوں میں واپسی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ یہ نظریاتی جنگ ہے جس میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی، دہشت گردوں کہ کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ بارہ سال سے طالبان جو کچھ کررہے ہیں وہ داعش سے کم نہیں۔ داعش کے معاملے پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے تباہ کردئیے ہیں، آپریشن ضرب عضب کے علاوہ دیگر کئی آپریشن چل رہے ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عوام کو بھی تعاون کرنا ہوگا۔ شہری اپنے ارد گرد کے شرپسندوں پر نظر رکھیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Top